روزِ مباہلہ اور سورہ هل ‌اَتی کا نزول، اہم نکات اور پیغامات! از رہبر انقلاب

مباہلہ، حقیقتِ ایمان کا مظہر!

آج کا دن سورہ هل ‌اَتی کے نزول کا دن ہے۔ ایک روایت کے مطابق آج کا دن مباہلہ کا دن ہے۔ بڑے اہم ایام ہیں۔ مباہلہ جس کی ہمیشہ یاد منانا چاہئے اور یہ بڑا اہم واقعہ ہے، یہ در حقیقت ایمانی اطمینان و اقتدار اور حقانیت پر یقین کا مظہر ہے اور یہ ایسی چیز ہے جس کی ہمیں ہمیشہ ضرورت پڑتی ہے۔

 

آج کا دور اور ایمانی اقتدار کی ضرورت!

آج بھی اسی ایمانی اقتدار اور اپنی حقانیت پر اعتماد کی ہمیں ضرورت ہے۔ اس لئے کہ ہم راہ حق پر گامزن ہیں۔ ہمیں دشمنوں کی دشمنی اور استکبار کے عناد کے مقابلے میں اسی قوت کو اپنا تکیہ و سہارا بنانا چاہئے۔ الحمد للہ ہم اسی قوت پر تکیہ کر بھی رہے ہیں۔

 

سورہ هل ‌اَتی، پرخلوص ایثار کا نتیجہ!

سورہ هل ‌اَتی بھی ایک پرخلوص عمل کی برکتوں کا مظہر ہے۔ ایک مخلصانہ ایثار کا مظہر ہے، یہ ایثار اہل بیت علیہم السلام نے کیا اور اس کی وجہ سے اللہ تعالی نے ان کی شان میں ایک سورہ نازل فرمایا سوره هل اَتی۔ یہ بھی اپنی جگہ پر بڑا اہم اور افتخار آفریں واقعہ ہونے کے ساتھ ہی ایک اہم درس بھی ہے کہ جب ایثار پورے خلوص کے ساتھ انجام دیا جائے تو اللہ کی نظر میں وہ دنیوی و اخروی پاداش کا ذریعہ بنتا ہے۔

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *