فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت کے چند جلوے! از رہبر انقلاب
دنیا کا جدید نظم و ضبط از رہبر انقلاب
اس دور کے خاص حالات!
آج کی دنیا کے حالات،خاص حالات ہیں۔آج جیسی صورتحال شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔وبائی بیماریاں ہیں۔ایک بیماری عجیب انداز میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اس طرح سے کہ دنیا کا کوئی نقطہ اس سے خالی نہیں رہتا۔عالمی خوراک کے خطرات،آج دنیا میں ہر جگہ خوراک کے خطرات موجود ہیں۔
نیو ورلڈ آرڈر!
اس کے علاوہ دنیا کے حساس مقامات پر فوجی سرگرمیوں کا پایا جانا۔آج یورپ دنیا کے جنگجو ترین خطّوں میں سے ایک ہے۔اس جنگجو نقطے پہ ایک جنگ ہورہی ہے۔ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دھمکیاں دے رہی ہیں۔یہ چیز دنیا کو ایک انتہائی حساس مقام پہ لاکر کھڑا کر دیتی ہے۔آج دنیا new world order کی دہلیز پہ ہے۔اس دو قطبی نظام کے مقابلے میں کہ جو بیس پچیس سال پہلے موجود تھا۔امریکہ اور سویئت یونین،مشرق و مغرب ایک دوسرے کے مقابلے پہ تھے۔اس new world order کے مقابلے میں کہ جسکا اعلان تقریبا بیس سال پہلے کیا گیا۔
اشراف کی ذمہ داری!
میری نظر میں یوکرین جنگ کو مزید گہرائی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ حالات جو یورپ میں آج نظر آرہے انکی جڑیں بہت گہری ہیں اور انسان اس سے ایک مشکل و پیچیدہ مستقبل کا اندازہ کر سکتا ہے۔آج کل پیش آنے والے سیاسی و عسکری واقعات دنیا کے اس تاریخی موڑ کا حصہ ہیں کہ جسکا اندازہ پہلے ہی سے تھا۔قوم کے اشراف پر اس مرحلے پر خصوصی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،محاذوں اور صف آرائی کو جاننا اور صحیح پوزیشن کا انتخاب کرنا،short term ذمہ داری ہے،اور صحیح محاذ پر فائدہ مند تبدیلیوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ رہنا،ان(ذمہ داروں)کی mid term plan اور ذمہ داری ہے۔
عہد بصیرت ، رہبر معظم