جھوٹ کے خلاف جہاد، ایک ذمہ داری از رہبر انقلاب

با صلاحیت انقلابی جوان!

آج کا نوجوان تجزیے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ بہت اہم نکتہ ہے۔ہماری نوجوان نسل اپنا ایک موقف رکھتی ہے اور یہی انقلابِ اسلامی کا افتخار ہے،یہ انقلاب تھا کہ جس نے جوانوں کو بیدار کیا،تحریکِ انقلاب کے دوران اور اسکے آخری سال میں کہ جب نوجوان امام خمینی کے فرمان پر میدانِ عمل میں نکل پڑے۔

 

 

 

دشمن ہم سے باخبر ہے!

انقلابِ اسلامی کے شروعات سے لیکر آج تک،دن بدن ہمارے نوجوانوں نے ترقی کی ہے۔تجزیےکرنے،اور حالات کو سمجھنے کی طاقت رکھتے ہیں۔اس سچائی سے جیسے ہم آگاہ ہیں ویسے ہی دشمن بھی آگاہ ہے۔دشمن یہ جانتا ہے کہ آج کے جوان کی آنکھیں اور کان کھلے ہیں،وہ محتاط ہے،ہوشیار ہے، اور تجزیہ و تحلیل کرسکتا ہے۔

 

 

 

میڈیا پہ جھوٹ کی وجہ کیا ہے؟

سوال یہ ہے کہ دشمن کیا کررہا ہے؟وہ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھتا،لہذا جوانوں کی اس صلاحیت کو ختم کرنے کے لئے ذہنی مواد تیار کرتا ہے۔سوشل میڈیا پہ موجود بے پناہ جھوٹ اسی وجہ سے ہے۔یہ سب جھوٹ،یہ تمام منحرف کرنے والی باتیں،یہ الزام تراشیاں اسی لئے ہیں کہ اس غیر معمولی ذہن کے لئے منحرف کرنے والا مواد پیدا کیا جائے۔

 

 

 

میڈیا میں حکام کی ذمہ داری کیا ہے؟

میں ہمیشہ تشریحی جہاد کی تاکید کرتا رہتا ہوں۔تشریحی جہاد اس لئے ہے کہ دشمن کے فتنے کا جواب دیا جائے۔آپ میڈیا کے حوالے سے مواد تیار کریں،میں حکام سے مخاطب ہوں،میڈیا حکام،ارتباط کے اہلکار،اس سے پہلے کہ دشمن جھوٹا مواد بنائے،آپ لوگ حقیقت پہ مبنی مواد بنا کر نوجوانوں کے ذہنوں تک پہنچا دیں۔دشمن اس بھیانک کام میں مصروف ہے۔

 

 

 

رہبر معظم ، عہد جوان

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *