جناب فاطمہ زہرا س، تمام خواتین کی سردار! از رہبر انقلاب

حضرت زھراء(س)کے ناقابل ادراک فضائل!

یقیناً میں اس عظیم ہستی(حضرت فاطمہ زھراء(س)کی شخصیت کے روحانی اور معنوی پہلو کے اعتبار سے کچھہ کہنے سے قاصر ہوں اور میری حیثیت نہیں کہ میں ان پہلووں کا ادراک کرسکوں، یہاں تک کہ اگر کوئی یہ ادراک کر بھی لے تب بھی ان کی وہ تعریف نہیں کرسکتا کہ جیسے تعریف و تمجید کا حق ہے۔ کیوں کہ وہ معنوی پہلو ایک الگ ہی دنیا ہے۔

 

وہ ہستی جو محدثه کا مصداق ہے!

امام جعفر صادق(ع)سے روایت ہے،”ان فاطمة کانت محدثه”۔ یعنی یہ کہ وہ(حضرت فاطمہ)؛ “محدثہ” تھیں۔ یعنی فرشتے ان پہ نازل ہوا کرتے تھے، ان سے ملاقات کرتے تھے، ان سے کلام کیا کرتے تھے۔ یہ وہ مشخص خصوصیات ہیں کہ جن کے بارے میں متعدد روایات موجود ہیں۔ جناب سیدہ(س)کا “محدثه” ہونا فقط اہل تشیع کی روایات سے مخصوص نہیں بلکہ شیعہ اور سنی دونوں اس پہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ صدرِ اسلام میں ایسے افراد موجود تھے یا یہ صللاحیت رکھتے تھے کہ ان سے فرشتے ملاقات کریں، کہ اس(محدثه ہونے)کا مصداق حضرت فاطمه زهراء(س)ہیں۔

 

سیدہ نساء العالمین!

امام جعفر صادق(ع)سے منقول روایت میں اس طرح ذکر ہے کہ فرشتگان الہی حضرت فاطمہ زھراء کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے، ان سے گفتگو کرتے تھے اور آیات الہی کی تلاوت فرماتے تھے، وہی تعبیر جو قرآن کریم میں حضرت مریم(س)کے متعلق ہے”إِنَّ ٱللَّهَ ٱصۡطَفَىٰكِ وَطَهَّرَكِ وَٱصۡطَفَىٰكِ عَلَىٰ نِسَآءِ ٱلۡعَٰلَمِينَ”۔یہ آیت خدا کے فرشتے حضرت زھراء(س)کے لئے تلاوت کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ اے فاطمہ(س)خداوند متعال نے آپ کو عظمت عطا کی اور پاکیزہ قرار دیا ہے اور اس جہاں کی تمام عورتوں پہ برتری عطا کی ہے۔

 

 

عہد معارف ، رہبرمعظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *