جدوجہدِ آزادی پاکستان رہبر انقلاب کی نگاہ میں

جدوجہد آزادی کی نمایاں خصوصیت

پاکستانی عوام کی آزادی کے لئے کی جانے والی جد و جہد میں محمد علی جناح اور علامہ اقبال جیسی درخشاں شخصیات نمایاں ہوئیں، اس جد و جہد کی نمایاں خصوصیت پاکستانی عوام کا اسلام سے وابسطہ رہنا ہے۔

موجودہ مشکلات کا راہِ حل

موجودہ مشکلات اور مصائب سے نجات پانے کے لئے پاکستانی عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ  اسلام اور اسلامی معارف کے ساتھ اپنا تمسک جاری رکھیں کیونکہ اسلام ہی ان کی مشکلات کے حل کا واحد راستہ ہے۔

  
خود مختاری اور آزادی کے معنی کیا ہیں؟ کسی بھی قوم کی آزادی کا مفہوم کیا ہے اور اس کی کنتی اہمیت ہے؟

آزادی سے مراد یہ ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے مستقبل کی خود مالک ہو؛ غیروں کو مداخلت کا موقع نہ ملے اور وہ اس کے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق نہ کرنے پائیں۔ یہ ہیں خود مختاری اور آزادی کے معنی۔ اب اگر کسی قوم سے آزادی چھین لی جائے، یعنی غیر جو یقینا اس کے ہمدرد نہیں ہو سکتے وہ اس قوم کے مستقبل کے مالک بن بیٹھیں تو وہ قوم دو چیزوں سے محروم ہو جائیگی۔ سب سے پہلے اپنی عزت نفس، غیرت اور تشخص سے محروم ہو جائیگی اور اس کے بعد اپنے مفادات سے ہاتھ دھو بیٹھے گی یہاں تک کہ اس کی کوئی منزل مقصود نہ ہوگی اور دوسروں کے ہاتھوں غلام بن کر رہے گی۔ یہ ہیں خودمختاری اور آزادی کے حقیقی معنیٰ۔

 
مشکلات کے خاتمے کیلئے پرامید

میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان پر مسلط کردہ تمام مشکلات کے خاتمے کیلئے پر امید ہوں۔۔۔

 

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *