تنظیموں کی اسلام سے وابستگی ضروری ہے از امام خمینی

لوگوں کو مذہب کی طرف دعوت دیں!

آپ جوانوں کو دقت کرنے اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ جو لوگ اسلام کے تمام پہلوؤں اور بنیادی اصولوں میں سے کسی ایک اصول پر بھی آپ سے متفق نہ ہوں، انہیں اسلامی اصولوں کی پابندی کی دعوت دیں۔ لیکن اگر اس کا اثر نہ ہو تو انہیں اپنے اجتماعات اور تنطیموں میں شامل کرنے سے گریز کریں۔

 

ماضی کے تجربوں سے عبرت حاصل کریں!

آپ نوجوان ھرگز یہ گمان نہ کریں کہ لوگوں کی تعداد کا زیادہ ہونا آپ کو ہدف سے قریب کردے گا اور اس تک پہنچنے کے بعد ان افراد کی اصلاح ہوسکے گی۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیئے اور ان شاءاللہ معلوم بھی ہے کہ غیر اسلامی یا غیر مذہبی تنظیمیں آپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں گے اور آپ کو مقصد تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیں گ۔ لہذا ماضی کے تجربات سے عبرت حاصل کریں۔

 

غیر مذہبی لوگوں سے کو خود سے دور رکھیں!

عوام الناس پر لازم ہے کہ ایسے لوگوں یا تنظیموں کو خود سے دور رکھیں اور منظم ہونے کا موقع نہ دیں، جو غیر مذہبی سوچ کی طرف مائل ہیں اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کی صفوں میں گھسنا چاہتے ہیں اور موقع ملنے پر پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتے ہیں۔ یہ جان لیں کہ اسلام قوانین اور نعروں کے بناء ملک نجات حاصل نہیں کرسکتا۔

 

عہد بصیرت ، امام خمینی

 

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *