تعلیم و تربیت، معلم اور افرادی قوت۔۔۔ از رہبر انقلاب

تعلیم و تربیت کا اہمیت!

افرادی قوت، تعلیم و تربیت کا محکمہ تیار کرتا ہے۔ ہر ملک کا سب سے بڑا سرمایہ افرادی قوت ہوتی ہے۔ ہمارے پاس تیل ہو، معدنیات ہوں، سونے کی کان ہو، انواع و اقسام کی قیمتی اشیاء کی کانیں ہوں، ہماری زمین کے اندر دولت و ثروت کا انبار ہو، بہت اچھی آب و ہوا ہو، لیکن ایسے افراد نہ ہوں جو انہیں بروئے کار لا سکیں، جو ان سے کام لے سکیں تو کیا فائدہ؟ تعلیم و تربیت کا اہمیت یہ ہے۔

 

افرادی قوت کا بنیادی کردار!

گزشتہ صدی میں دنیا کی سب سے زیادہ دولت، بہترین دولت افریقا میں تھی لیکن اس سے استفادہ کرنے والے (ماہر) افراد نہیں تھے، یورپ والوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور افریقا کو تباہ کر دیا۔ اس کی ساری دولت و ثروت لوٹ لے گئے۔ افرادی قوت کی اہمیت یہ ہے۔ یہ افرادی قوت تعلیم و تربیت کا محمکہ تیار کرتا ہے۔

 

شعبۂ تعلیم و تربیت اور افرادی قوت!

دوسرے تمام شعبے افرادی قوت سے کام لیتے ہیں اور یہ تعلیم و تربیت کا ادارہ ہے جو افرادی قوت تیار کرتا ہے۔ ہاں اعلی تعلیم کا محکمہ بھی ہے لیکن بنیاد یہ ہے۔ افرادی قوت کا تشخص تعلیم و تربیت کے محکمے میں تیار ہوتا ہے۔

 

معلم کا تعلیم و تربیت میں کردار!

سبھی کو معلمین کا شکرگزار ہونا چاہئے۔ آپ ہمارے بچوں کی تربیت کرتے ہیں، انہیں تعلیم دیتے ہیں اور انہیں ان کی عمر کے دوران زندگی کے لئے تیار کرتے ہیں۔ یہ بہت بڑا کام ہے۔ پوری قوم، ملک کے ایک ایک فرد کو چاہے کہ وہ جس رتبے کا ہو، جو بھی کام کرتا ہو، اس کو معلمین کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *