تحریک حسینی، انسانی وقار کی ترجمان! از رہبر انقلاب

راہِ امامت کے وقار کی علامت!

امام حسین کی تحریک وقار کی تحریک تھی۔ یعنی حق کے وقار، دین کے وقار، امامت کے وقار اور اس راستے کے وقار کی تحریک تھی جو پیغمبر نے پیش کیا تھا۔

 

حسین ابن علیؑ، مظہرِ وقار!

امام حسین علیہ السلام وقار کا مظہر تھے اور جب ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہو گئے تو مایہ فخر و مباہات قرار پائے۔ یہ حسینی وقار و افتخار ہے۔

 

استقامت، وقار کی اوّلین شرط!

کبھی کوئی شخص ایک بات کہتا ہے۔ اپنی بات کہہ دیتا ہے اپنا ما فی الضمیر بیان کرتا ہے لیکن اس بات پر قائم نہیں رہتا بلکہ کبھی پسپائی بھی اختیار کر لیتا ہے۔ ایسے شخص کو افتخار کرنے کا حق نہیں ہے۔

 

حسینی تحریک، بشریت کیلئے باعث افتخار!

افتخار کا حق اس انسان، اس قوم اور اس جماعت کو ہے جو اپنی بات پر قائم رہے اور جو پرچم اس نے بلند کر دیا ہے اسے کسی طوفان اور کسی ہوا کے جھونکے سے گرنے نہ دے۔ امام حسین علیہ السلام نے اس پرچم کو بڑی مضبوطی سے تھامے رکھا۔

 

 

عہد بصیرت ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *