ایک با ایمان اور پروقار نسل کی تربیت! از رہبر انقلاب

پرعزم و با ایمان نسل کی تربیت!

ملک کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک آگاہ، اہل فکر و منطق، مومن، پرعزم اور اسلامی اخلاق و قومی ذمہ داریوں کی حامل نسل کی تربیت کی قدر و قیمت و اہمیت کا کسی بھی دوسرے کام سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

 

اپنے بچوں جیسی تربیت!

عزیز اساتذہ قوم کے بچوں کی بھی ویسی پرورش کریں جیسی وہ اپنے بچوں کے لیے آرزو رکھتے ہیں، یعنی انھیں باسعادت، سربلند، عاقل، تعلیم یافتہ اور محترمانہ اخلاق کا حامل بنائيں اور یہ اہم چیز پڑھانے کے علاوہ اساتذہ کے رویے اور کردار سے ہی ممکن ہوگی۔

 

شاندار ماضی اور قابل فخر شخصیات سے آشنائی!

طلباء کو قابل فخر ہستیوں اور ان کے ثقافتی، علمی اور تاریخ ماضی سے حقیقی معنی میں روشناس کرانا چاہیے۔ (کسی بھی) ملک کو جتنی مفکرین اور دانشوروں کی ضرورت ہے، اتنی ہی کام کی ماہر افرادی قوت کی بھی ضرورت ہے۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر انقلاب

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *