مایہ ناز ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

بسم‌ اللہ الرحمن الرحیم

ملک کے ممتاز اور نمایاں ایٹمی و دفاعی سائنسداں جناب محسن فخری زادہ جرائم پیشہ اور سفاک ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید کر دئے گئے۔

اس کم نظیر علمی ہستی نے اپنی قیمتی زندگی عظیم اور پائيدار علمی کاوشوں کی خاطر راہ خدا کے لئے وقف کر دی اور شہادت کا عظیم مرتبہ انھیں حاصل ہونے والا الہی انعام ہے۔

متعلقہ افراد دو باتوں کو پوری سنجیدگی سے اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔ ایک ہے اس مجرمانہ کارروائی کی تحقیقات اور گنہگاروں اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اور دوسرے یہ شہید جن جن شعبوں میں مصروف خدمت تھے ان میں ان کے سائنسی و تکنیکی منصوبوں کو آگے لے جانا۔

میں ان کے عزت مآب خاندان، ملک کی علمی و سائنسی برادری، گوناگوں شعبوں میں ان کے رفقائے کار اور شاگردوں کو اس شہادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی جدائی کی تعزیت دیتا ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔

سیّدعلی خامنہ ای

۸ آذر ماه ۹۹ (ہجری شمسی مطابق 28 نومبر2020)

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *