ایران کے حالیہ واقعات میں استعمار ملوث ہے رہبر انقلاب

حالیہ بد امنی، امریکی سازش!

اگر اس نوجوان لڑکی کا قصہ نہ بھی ہوتا تب بھی وہ اس مہینے کے پہلے دن ملک میں عدم تحفظ اور افراتفری پھیلانے کا کوئی اور بہانہ بناتے۔کس نے یہ پلاننگ کی؟میں دو ٹوک الفاظ میں کہتا ہوں کہ یہ کام امریکہ،صیہونی ریاست اور انکے پیروکاروں کا ہے۔

 

 

 

 

 

حالیہ واقعات میں منافقین کا رویہ!

کچھ لوگ،جیسے ہی ہم کہتے ہیں کہ فلاں حادثے میں غیر ملکی دشمن ملوث ہے،گویا غیر ملکی کے لفظ پر بہت حساس ہیں۔یہ ثابت کرنے کے لئے کہ اس معاملے میں کسی غیر ملکی کا ہاتھ نہیں تھا،ہر قسم کی من گھڑت بیان بازی کا سہارا لیتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

امریکہ اور فسادیوں کی حمایت!

میں پوچھتا ہوں کہ دنیا میں بہت سے فسادات ہوتے ہیں مخصوصا یورپ اور فرانس میں وقتاً فوقتاً تفصیلی فسادات ہوتے رہتے ہیں لیکن کیا کبھی ایسا ہوا کہ امریکی صدر اور ایوانِ نمائندگان نے فسادیوں کی حمایت میں بیان دیا ہو؟

 

 

 

 

 

 

صرف ایرانی فسادیوں کی ہی حمایت کیوں؟

تاریخ میں کب ایسا ہوا کہ امریکہ نے اعلان کیا ہو کہ ہم فسادیوں کو انٹرنیٹ ہارڈویئر یا سافٹ ویئر فراہم کررہے ہیں؟کیا دنیا میں کسی ملک میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے؟لیکن ایران میں ایسا ہوا،ایک بار نہیں،دوبار نہیں،بلکہ بار بار،تو آپکو غیر ملکی ہاتھ کیسے نظر نہیں آتا؟







امریکہ جھوٹا ہے!

ایک سمجھدار انسان یہ کیسے محسوس نہیں کرتا کہ ان واقعات کے پس پردہ دوسرے ہاتھ کارفرما ہیں۔وہ(امریکہ و اسرائیل)اپنے جذبات کا جھوٹا اظہار کر رہے ہیں،انکو کسی بھی طرح کا افسوس نہیں ہے۔وہ خوش ہیں کیونکہ انکو ایک بہانا مل گیا ہے۔






عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *