انجمن، تعلیم و تحرک کا مرکز! از رہبر انقلاب

انجمن یعنی تعلیم و تحرک باہم!

انجمن کے سلسلے میں ایک اور نکتہ یہ ہے کہ انجمن ایک ایسا ڈھانچہ ہے جو خاص معنی و مفہوم کا بھی حامل ہے اور اس میں تحرک بھی ہے؛ انجمن صرف فکر، معنویت، درس اور تعلیم کی حامل نہیں ہے بلکہ اس میں تحرک بھی پایا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

انجمن یعنی مکتب کی تشریح!

مغز اور معنی تو وہی مکتب ہے، مکتب کی تشریح۔ انجمن میں مکتب میں تشریح کی جاتی ہے۔ یہ جو ہم عرض کر رہے ہیں کہ “کی جاتی ہے” یعنی یہی ہونا چاہیے۔ انجمن کا فطرت یہ ہے: انجمن، تشریح کا مقام ہے، بیان کی جگہ ہے، اہم ترین اسلامی تعلیمات اور علوی تعلیمات بیان کرنے کا مقام ہے، سوالوں کا جواب دینے کی جگہ ہے۔

 

 

 

 

 

انجمن، جوانوں کے سوالات کا مرکز!

آج ہمارے جوانوں کے بہت سے سوال ہیں؛ طرز زندگي کے بارے میں سوال ہے، اصولی مسائل کے بارے میں سوال ہے اور بجا سوال ہے۔ سوال کا سامنا کرنے کا راستہ، سوچنا اور جواب دینا ہے؛ یہ کام انجمن میں ہونا چاہیے۔ اس کام کا اہم مرکز، یہی انجمن ہے؛ ان متعدد سوالوں کا جواب جو روز بروز وجود میں آتے ہیں۔

 

 

 

 

جوان سوال کریں، لیکن!

سوال کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن جو سوال کر رہا ہے اسے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ اس کی لاعلمی ہے جو سوال پیدا کر رہی ہے اور ممکن ہے کہ اسے علم و دانائی میں تبدیل کر دیا جائے۔ جس کے ذہن میں سوال ہوتا ہے، اس کا سوال اس بات کا سبب نہیں بننا چاہیے کہ وہ سوچے کہ ہر چیز الٹی ہے؛ نہیں، سوال پیش ہونا چاہیے، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، جواب دیا جانا چاہیے اور اس کا جواب انجمنوں میں ہونا چاہیے، علم و معرفت کے مراکز میں ہونا چاہیے؛ یہ انجمن کا اصل معنی و مفہوم ہے۔

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *