امید کے خالق از رہبر انقلاب

جوانوں کا امید بخش وجود!

اللہ رب العزت کا واقعا واقعا شکر گزار ہوں کہ کرونا وائرس کی شدت میں کمی آنے کے بعد ایک بار پھر یہ شاداب،زندہ اور امید سے سرشار محفل منعقد ہوئی-حقیقتا آپ جوانوں کی موجودگی،آپ نابغہ افراد کا یہاں جمع ہونا نہایت امید بخش ہے

 

 

 

 

 

ملک و قوم کا اثاثہ کیا ہے؟

آپ(باصلاحیت)جوانوں کا وجود،خلّاقِ امید ہے یعنی امید ایجاد کرتا ہے ہر اس جگہ جہاں آپ موجود ہوں-میں حقیقتا اعتقاد رکھتا ہوں اور سب اس بات کو سمجھیں کہ نابغہ اور باصلاحیت افراد ایک قوم کے اہم ترین انسانی اثاثوں میں سے ہیں

 

 

 

 

 

 

جوانوں کی قدر کریں!

بلامبالغہ ہمیں اس بات کا اقرار کرنا چاہیے کہ ہماری یونیورسٹی کے نابغہ جوان،انقلاب کے لئے باعث فخر ثابت ہوئے ہیں-میں یہ اس لئے عرض کررہا ہوں تاکہ آپ لوگ کہ جو نابغہ ہیں اپنی قدر و قیمت کو پہچانیں،اور باقی لوگ بھی آپکی قدر کریں-بندہ حقیر آپکی بہت قدر کرتا ہے اور اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ ہم آپکی کوئی مدد کرسکیں-والسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

 

 

 

 

 

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *