امریکہ، نابودی کے دہانے پر! از رہبر انقلاب

امریکہ دنیا پہ مسلط تھا لیکن آج نہیں!

امریکہ کی طاقت اس دنیا پر مسلط تھی لیکن آج ایسا نہیں ہے۔امریکیوں نے مغربی ایشیاء میں مقاومتی تحریک کی جڑیں کاٹنے کا فیصلہ کیا اور اس کام کو انجام دینے پہ مطمئن بھی تھے۔لیکن انقلابِ اسلامی انکے مقابلے میں کھڑا ہوا اور کہا کہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اور آج پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت ہوگیا کہ جو وہ چاہتا تھا نہ کرسکا اور جو ہم چاہتے تھے وہ ہم نے کرکے دکھایا۔

 

فلسطین و امریکی پلان!

فلسطین میں امریکہ کا پلان یہ تھا کہ اس مسئلہ کو لوگوں کے ذہنوں سے مٹادیا جائے۔فلسطینیوں کو دبا کر رکھا جائے تاکہ جنگ کرنے کی جرأت نہ کرسکیں۔ہم نے الہی و اصلی ہدف کی مدّ نظر رکھا اور انکی مدد کی اور اس بات میں کامیاب ہوئے کہ فلسطینیوں بھائیوں کی غزہ و دوسرے محاذوں پہ قدرتِ بازو بن سکیں۔

 

عراق و امریکی پلان!

امریکہ عراق کو ایران کی پہلوی سلطنت(زمانہِ طاغوت میں)یا آج کہ سعودی سلطنت کی مانند دیکھنا چاہتا ہے،تاکہ تیل سے مالا مال ایک خطّہ ہو اور اس شخص(ٹرمپ)کے مطابق،ایک دودھ دینے والی گائے ثابت ہو اور چاہتے تھے کہ عراق کو تَر نِوالہ سمجھ کر نگل جائیں۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *