امت مسلمہ اور مشترکہ دشمن کی سازشیں! از رہبر انقلاب

ایک امت مسلمہ، ایک دشمن!

ملت ایران کا جو دشمن ہے وہی ملت فلسطین کا بھی دشمن ہے، وہی ملت لبنان کا بھی دشمن ہے، وہی ملت عراق کا بھی دشمن ہے، وہی ملت مصر کا بھی دشمن ہے، وہی ملت شام کا بھی دشمن ہے، ملت یمن کا بھی دشمن ہے۔ دشمن ایک ہی ہے۔

 

ایک ہی دشمن، طریقے مختلف!

الگ الگ ملکوں میں دشمن کی روشیں مختلف ہیں۔ کہیں نفسیاتی جنگ کے ذریعے، کہیں اقتصادی دباؤ کی مدد سے، کہیں دو ٹن وزنی بم کی مدد سے، کہیں اسلحے سے، کہیں مسکراہٹوں کے ذریعے ہمارے دشمن اپنی اس پالیسی کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

 

ایک ہی دشمن، ایک ہی مرکز!

مگر سب کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ایک ہے۔ ایک ہی مرکز سے (دشمن کے) احکامات صادر ہوتے ہیں۔ ایک ہی جگہ سے مسلم آبادیوں اور مسلم اقوام پر حملوں کا فرمان جاری ہوتا ہے۔ اگر یہ پالیسی کسی ایک ملک میں کامیاب ہوئی، کسی ایک ملک پر اس نے غلبہ پیدا کیا تو اس ایک ملک کی طرف سے آسودہ خاطر ہونے کے بعد دشمن دوسرے ملک کی طرف بڑھے گا۔ اقوام کو چاہئے کہ ایسا نہ ہونے دیں۔

 

 

عہد بصیرت ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *