امام کاظم(ع) اور تقیّہ کی زِرہ از رہبر انقلاب

حیران کن زندگی!

امام موسی کاظم کی زندگی ایک حیرانکن اور عجیب زندگی۔جناب موسی بن جعفر علیہ السلام کی خصوصی زندگی میں آپکے قریبی اصحاب میں سے ایک بھی ایسا نہیں تھا کہ جو اس بات سے بے خبر ہو کہ آپ کی جدوجہد کی کیا وجہ ہے اور آپکا مقصد کیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

امام کے گھر کا منظر!

امام موسی بن جعفر اپنے بیانوں و اشاروں اور اپنے مخفی کاموں میں دوسروں کو یہ واضح کرتے تھے یہاں تک کہ اپنی رہائش گاہ حتی کہ اس مخصوص حجرے کہ جس میں آپ رہتے تھے کا منظر کچھہ ایسے تھا کہ راوی جو امام کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا، نقل کرتا ہے کہ میں داخل ہوا اور تین چیزیں دیکھیں(تلوار،کھردرا لباس اور قرآن)۔

 

 

 

 

قرآن کی خاطر سختی بھی برداشت ہے!

راوی کہتا ہے کہ میں نے دیکھا کہ امام کے حجرے میں ایک تلوار تھی کہ جو اس بات کا ثبوت تھی کہ آپکا مقصد جہاد ہے۔ایک کھردُرا لباس تھا جو امام کے انقلابی طرزِ زندگی کو ظاہر کرتا ہے۔اور ایک قرآن تھا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ مقصد یہ(قرآن) ہے،کہ ہم ان اسباب کے ساتھ قرآنی زندگی کا حصول چاہتے ہیں اور اسکے لئے یہ سختیاں برداشت کرتے ہیں۔

 

 

 

 

 

عہد معارف ، رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *