امام محمد باقرؑ کی حیات طیبہ از رہبر انقلاب (پوسٹر+ویڈیو+ لیکچرز)

باقر العلم الاولین کے معنیٰ

باقرعلم الاولین سے مراد یہ کہ امامؑ قرآنی حقائق اور اسلامی تعلمیات کو استخراج اور ظاہر کرنے والے تھے!

دو محاذوں پر جنگ

امام محمد باقرؑ نے دو محاذوں پر جدودجہد کی، پہلے اسلامی فکر و اندیشہ اور خالص اور حقیقی اسلام کی تبلیغ اور دوسرے سیاسی تصادم اور تنازعہ کے محاذ پر۔

ثقافتی جدوجہد سے مراد

ثقافتی جدوجہد صرف بیٹھ کر اسلامی احکام یا دوسری چیزیں بغیر کسی خاص ہدف یا بغیر کسی انقلابی اور حماسی سمت بندی کے بیان کرنا نہیں ہے! اس کا نام جدوجہد نہیں ہے۔ بلکہ مذہبی ثقافتی جدوجہد سے مراد یہ ہے کہ کوشش کی جائے کہ عوام کے اذہان کو یا عوام کی ذہنیت پر حاکم فکر کو تبدیل کیا جائے تاکہ الہی حکومت کی راہیں ہموار ہوسکیں اور شیطانی و طاغوتی حکومت کیلئے راستوں کو بند کیا جائے اور امام باقرؑ نے اس کام کو شروع کیا۔

 
امام محمد باقرؑ کی شہادت میں مضمر پیغام

امام محمد باقرؑ کی شہادت میں ایک پیغام مضمر ہے اور یہی وجہ ہے کہ خود آپؑ نے وصیت کی کہ دس برس تک (حج کے موقع) پر منیٰ میں آپؑ کی شہادت کی یاد منائی جائے۔ ہمارے آئمہؑ کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ امام محمد باقرؑ کی یاد منانا تحریفوں اور اسلام کی صورت کو مسخ کرنے کی کوششوں کے مقابلے کیلئے خالص اسلامی جدوجہد کے احیاء کی یاد منانا ہے۔

کتاب ۲۵۰ سالہ انسان سے امام محمد باقرؑ کی حیات طیبہ پر خصوصی لیکچرز

حصہ اوؒل

حصہ دوم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *