امام رضا علیہ السلام کی برکات اور مقام از رہبر انقلاب

جاودانہ عملی درس!

ائمہ معصومین علیہم السلام کے روحانی مقامات عقل کی قوت ادراک اور زبان کی قوت بیان سے بالاتر ہیں تاہم ان عظیم ہستیوں کی زندگی، جاودانہ عملی درس ہے۔

 

امام رضاؑ کے گہرے اثرات!

خراسان میں موجودگی کی مختصر سی مدت میں امام رضا علیہ السلام نے عالم اسلام پر ایسے گہرے اثرات مرتب کئے اور یوں حقیقی اسلام کے دائرے میں وسعت و گہرائی پیدا ہوئی کہ لوگ مکتب اہل بیت سے آشنا ہوئے اور اس میں شامل ہوئے۔

 

فرشتوں کے طواف کا مرکز!

حضرت امام علی ابن موسی الرضا سلام اللہ علیہ کا مقدس مزار، آسمان کے فرشتوں کے طواف کا مرکز ہے، عنایات الہیہ کا محور ہے۔ اس پاکیزہ خاندان کے شیدائی، عشق و مودت میں ڈوبے ہوئے پاکیزہ دل، اس مقام پر پہنچ کر اللہ تعالی سے اخلاص کے ساتھ مناجات کرتے ہیں، یہ ذکر و عبادت کا مرکز ہے، یہ اللہ کی جانب متوجہ ہونے کا مقام ہے!

 

عظیم امامؑ کی نظر کرم!

ہماری دعا ہے کہ اس عظیم امام ع کی نظر کرم ہم سب کے شامل حال ہو، دنیا بھر کے مسلمانوں کے شامل حال ہو اور ماضی کی طرح آئندہ بھی مسلمانوں کے مستحکم باہمی رابطے کا سبب قرار پائے۔

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *