امام خمینی کی نمایاں ترین خصوصیت از امام رہبر انقلاب

تبدیلی کا جذبہ!

بندہ حقیر آج کی مناسبت سے امام خمینی کی ایک نمایاں خصوصیت کے بارے میں گفتگو کرنا چاہتا ہوں،حالانکہ وہ ایک کثیر جہتی(multidimensional) ،اور متعدد اور نمایاں اور خصوصیات کی حامل شخصیت کے حامل تھےآج ایک نمایاں ترین خصوصیت پر گفتگو کریں گے اور وہ آپ میں پایا جانے والی تبدیلی اور تبدیلی کا جذبہ ہے۔

 

 

 

 

تبدیلی کی مختلف جہات!

امام نہ فقط ذاتی بلکہ معاشرتی طور پہ تبدیلی پسند تھےتبدیلی اور انقلابی حوالے سے آپکا کردار فقط ایک استاد اور مدرس کا نہیں تھا،بلکہ ایک جنرل کا کردار تھا جو میدان میں حاضر رہتا ہے،ایک لیڈر اور رھبر کا کردار تھاانہوں نے اپنے زمانے کی بڑی تبدیلیاں ایجاد کیںآپ نے مختلف شعبوں اور میدانوں میں تبدیلی واقع کی کہ جن میں سے چند کی جانب میں اشارہ کروں گاپہلی بات یہ کہ تبدیلی کا جذبہ کافی پہلے سے آپ میں موجود تھا،ایسا نہیں تھا کہ یہ چیز آپ میں انقلاب کی تحریک کی وجہ سے وجود میں آئی ہو۔

 

 

 

تبدیلی باتوں سے نہیں آتی!

آپ جوانی سے ہی تبدیلی پسند انسان تھےاسکی علامت وہ تحریر ہے جو آپ نے جوانی میں لکھی جب آپ اپنی عمر کی تیس سالہ دہائی میں تھے کہ جس میں آپ آیت شریفہ”قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ ۖ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَىٰ وَفُرَادَىٰ…” کے ذریعے قیام للہ کے لئے دعوت دیتے ہیںاس جذبے کو آپ نے عملی جامہ پہنایا،اور جیسا کہ عرض کیا تبدیلی کا وسیلہ بنایا،تبدیلی کے لئے عملی طور میدان میں وارد ہوئے،صرف باتوں سے نہیںقم کے دینی طلاب میں تبدیلی کی روح کو اجاگر سے لیکر ایرانی قوم میں تبدیلی لانے تک،آپ نے یہ مشن جاری رکھا۔

 

 

 

عہد بصیرت ، رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *