افسوس کہ مجلس کو معمولی جانا از امام خمینی

امام محمد کا مجلس کرانا!

ہمارے آئمہ میں سے کسی نے،شاید امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا مجھے کہ میں چاہتا ہوں کہ ایک نوحہ خواں کو منی میں لایا جائے جو عزاداری برپا کرے اور گریہ کرے۔ایسا ہرگز نہیں ہے کہ امام باقر علیہ السلام کو ایک عزادار کی ضرورت اور حاجت تھی اور ایسا بھی نہ تھا کہ امام کو اس سے کوئی ذاتی فائدہ حاصل تھا۔غور طلب بات یہ ہے کہ ہم انکا سیاسی پہلو دیکھیں۔

 

 

 

 

عزاداری اور اسکے اثرات!

اسکا خلاصہ یہ ہے کہ جب دنیا کے تمام نقاط سے لوگ منی میں جمع ہوں اور ایسی صورتحال میں کوئی امام باقر علیہ السلام کے لئے اور ان لوگوں کے خلاف کہ جنہوں نے امام کی مخالفت کی اور امام حسین کو شہید کرنے والوں کے جرائم کو لوگوں تک پہنچائے اور امام کے غم میں نوحہ خوانی و ماتم کرے تو اسکا کیا اثر ہوگا۔

 

 

 

 

 

ایسی عزاداری کو کم سمجھا!

نوحہ خوانی کے ذریعے یہ مسئلہ(جس سے حق و باطل کی تشخیص دی جاسکے)دنیا میں ایک موج اور لہر کی سی صورت اختیار کرجائے تو سوچیں کہ اسکی کتنی اہمیت ہوگی۔اس عزاداریِ سید الشہداء کو لوگوں نے کم اہمیت تصور کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

عہد بندگی ، امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *