اسلام میں خوشحال گھرانہ از رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

گھرانے کو انساني حيات ميں مرکزيت حاصل ہے




اسلام ’’گھرانے‘‘ پر مکمل توجہ ديتا ہے اور گھرانے پر اس کي خاص الخاص نظر اپنے پورے اہتمام کے ساتھ جمي ہوئي ہے کہ جس کي وجہ سے خانداني نظام يا گھرانے کو انساني حيات ميں مرکزيت حاصل ہے۔اسي ليے اس کي بنيادوں کو کمزور يا کھوکھلا کرنے کو بدترين فعل قرار دياگيا ہے۔

اسلام ميں گھرانے کا مفہوم




اسلام ميں گھرانے کا مفہوم يعني ايک چھت کے نيچے دو انسانوں کي سکونت ،دو مختلف مزاجوں کا بہترين روحاني ماحول ميں ايک دوسرے کا جيون ساتھي بننا اور ايک انسان کے ذريعے دوسرے انسان کے کمال اور معنوي ترقي کا مرکز ، يعني وہ جگہ کہ جہاں انسان پاکيزگي حاصل کرے اور اُسے روحاني سکون نصيب ہو۔





اسلام ميں گھرانے کا مفہوم يعني ايک چھت کے نيچے دو انسانوں کي سکونت ،دو مختلف مزاجوں کا بہترين اور تصوراتي روحاني ماحول ميں ايک دوسرے کا جيون ساتھي بننا، دو انسانوں کے اُنس و اُلفت کي قرار گاہ اور ايک انسان کے ذريعے دوسرے انسان کے کمال اور معنوي ترقي کا مرکز ، يعني وہ جگہ کہ جہاں انسان پاکيزگي حاصل کرے اور اُسے روحاني سکون نصيب ہو۔ يہ ہے اسلام کي نظر اور اسي ليے اس مرکز ’’گھرانے‘‘ کو اتني اہميت دي ہے۔

ازدواجی بندھن سکون کا باعث ہوتا ہے





اسلام نے مرد وعورت کي تخليق ،ان کے ايک ساتھ زندگي گزارنے اور ايک دوسرے کا شريک حيات بننے کو مياں بيوي کيلئے آرام و سکون کا باعث قرار ديا ہے۔يہ آرام و سکون دراصل باطني اضطراب کي زندگي کے پر تلاطم دريا سے نجات و سکون پانے سے عبارت ہے۔ 




زندگي ايک قسم کا ميدان جنگ ہے اور انسان اس ميں ہميشہ ايک قسم اضطراب و پريشاني ميں مبتلا رہتا ہے لہٰذا يہ سکون بہت اہميت کا حامل ہے۔ اگر يہ آرام و سکون انسان کو صحيح طور پر حاصل ہوجائے تو اُس کي زندگي سعادت و خوش بختي کو پالے گي، مياں بيوي دونوں خوش بخت ہوجائيں گے اور اس گھر ميں پيدا ہونے والے بچے بھي بغير کسي نفسياتي دباو اور الجھن کے پرورش پائيں گے اور خوش بختي اُن کے قدم چومے گي۔ صرف مياں بيوي کے باہمي تعاون، اچھے اخلاق و کردار اور پرسکون ماحول سے اس گھرانے کے ہر فرد کيلئے سعادت و خوش بختي کي زمين ہموار ہوجائے گي۔





کتاب: عورت گوہر ہستی، تالیف رہبر معظم سید علی خامنہ ای  سے اقتباس

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *