اسلام اور خواتین امام خمینی رح کی نظر میں

امام خمینی رح اسلام میں خواتین کے مقام و منزلت کے بارے میں فرماتے ہیں:

 

اسلام میں خواتین کی عظمت

اسلام چاہتا ہے کہ مرد اور عورت ترقی کی منزلیں طے کریں، اسلام نے خواتین کو دور جاہلیت کے مظالم سے نجات دلائی ہے، خدا جانتا ہے کہ اسلام نے خواتین کی جتنی خدمت کی ہے اتنی خدمت مردوں کی نہیں کی، آپ نہیں جانتے کہ عورت دور جاہلیت میں کیا تھی اور اسلام نے آکر کونسی عظمت عطا کی ہے۔

آج بھی یہ لوگ ( استعمار اور اس کے مقامی چیلے) عورت کے ساتھ دور جاہلیت سے بدتر سلوک کر رہے ہیں۔ اسلام عورت کو شخصیت عطا کرنا چاہتا ہے، اسلام چاہتا ہے کہ عورت کا انسانی وقار اور احترام محفوظ رہے۔

خواتین اسلامی معاشرے میں آزاد ہیں اور ان کا درسگاہوں، اداروں اور پارلیمنٹ میں جانا بلامانع ہے، لیکن اخلاقی فساد کی روک تھام ضروری ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اخلاقی فساد دونوں کے لیے حرام ہے۔

 

خواتین کی اجتماعی فعالیت

ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہماری خواتین ثقافتی، اقتصادی اور عسکری میدانوں میں مردوں کے شانہ بہ شانہ اسلام کی ترقی اور قرآن کریم کے مقاصد کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اور دشمنان دین اور نادان دوستوں کی طرف سے روا رکھی جانے والی صعوبتوں کا کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے محرومیوں سے چھٹکارہ حاصل کر چکی ہیں اور دشمنوں کی طرف سے بچھائے گئے خرافاتی جال اور تنگ نظر، جاہل ملاوں کی اسلامی مصلحتوں کے نام پر جاری قدغنوں سے رہائی حاصل کر چکی ہیں۔

 

عورت کو اپنی تقدیر خود لکھنی چاہیے

عورت کو اپنی تقدیر خود لکھنی چاہیے، خواتین کو اسلامی حکومت کی تشکیل کے لیے اسی رای دینی چاہیے جس طرح مردوں کو رای دینے کا حق ہے۔ جس طرح مردوں کو سیاسی میدان میں فعالیت کا حق حاصل ہے خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ سیاسی فعالیت کے ذریعے اسلامی معاشرے کو تحفظ فراہم کریں، خواتین کو سیاسی اور اجتماعی میدان میں مردوں کا ہم رکاب ہونا چاہیے۔

 

 

 

عورت اپنے انسانی وقار کی حفاظت کرے

 اسلام چاہتا ہے کہ عورت اپنی شرافت اور انسانی وقار کی حفاظت کرے، اسلام نے خواتین کو اخلاقی فساد کے خطرات سے جنات عطا کی ہے، اسلام نہیں چاہتا کہ خواتین مرد کے ہاتھوں کھلونا بن جائے، بلکہ یہ چاہتا ہے کہ خواتین انسان بن کر زندگی گزاریں اور دیگر انسانوں کی طرح آزادی کے ساتھ جی لیں۔

 

 

صحیفہ امام خمینی رح سے ترجمہ و اقتباس

(صحیفه امام،ج3،ص370)، (صحیفه امام،ج4،ص 428-427)،(صحیفه امام ،ج5،ص183)، صحیفه امام، ج21،ص398-397)،صحیفه امام ج6،ص300)،(صحیفه امام ،ج18،ص403)

 

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *