اسلام اور انسانی آزادی از رہبر انقلاب

آزادی، بے لگامی کا نام نہیں!

آزادی یہ نہیں ہے کہ کوئی، اس کے نام پر جو بھی غلط فائدہ اٹھانا چاہے، اٹھائے جیسا کہ دنیا میں یہ کام ہوا ہے، جیسا کہ آزادی کے نام پر انسانوں پر سب سے بڑے بوجھ تھوپ دیے گئے ہیں، آزادی کے نام پر سب سے بڑے جرائم ہوئے ہیں، آزادی کے نام پر انسانی نسلوں کو اخلاقی اور جنسی بے راہ روی میں مبتلا کر دیا گيا ہے۔

 

عورت کی آزادی، دنیا بمقابلہ اسلام!

اگر ہم عورت کے سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تو ہم دنیا کے مقروض نہیں ہیں۔ اگر سماج میں عورت کی حدود اور اس کی ذمہ داریاں طے ہو جائيں تو دنیا کیلئے گنجائش نہیں کہ ہم پر سوال اٹھا سکے۔ سوال پوچھنے کا حق تو ہمیں ہے۔

 

اسلام اور انسانی آزادی!

اگر ہم آزادی کے مسئلے میں بھی اسلام کے نظریے کو صحیح طریقے سے بیان کریں، اس کی صحیح تشریح کریں تو دنیا کے اور ان ملکوں کے مقروض نہیں ہوں گے جو جھوٹی، جعلی اور گمراہ کن آزادی کا دم بھرتے ہیں۔ اسی لیے آزادی کے سلسلے میں اسلام کا نظریہ بیان ہونا چاہیے۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر انقلاب

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *