اسلام، گھرانہ اور مرد و عورت کا باہمی امتزاج! از رہبر انقلاب

اسلام میں گھرانے کی تعریف!

اسلام میں گھرانے کی تعریف ایک ایسی جگہ سے کی گئی ہے جہاں دو انسان سکون پاتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دو لوگوں کو ذہنی سکون ملتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دو انسان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ایک شخص دوسرے سے مکمل ہو جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں انسان کو اندرونی پاکیزگی اور ذہنی سکون ملتا ہے۔ اسلام میں خاندان کی اتنی ہی اہمیت ہے۔

 

انسانی چہرے پر دو آنکھوں کی مانند!

گهرانے کے اندر اسلام نے مرد اور عورت کی دو صنف رکھی ہیں، جیسے دروازے پر دو قلابے، دو آنکھیں انسانی چہرے پر یا دو سپاہی زندگی کے میدان میں۔

 

مخصوص جذبات اور خیالات!

ان دونوں شوہر و زوجہ میں سے ہر ایک کے جسم، روح اور خیالات میں ایک خاص نوعیت، خصوصیات اور خصلتیں ہیں اور ان کی جبلتوں اور جذبات میں بھی، جو ان کے لیے مخصوص ہیں۔

 

شرعیت کی حدود، خوشحالی کی ضامن!

اگر دونوں مرد و عورت انہی حدود و قیود کے ساتھ رہیں جو اسلام نے ان کے لیے متعین کی ہیں تو ان کے لیے ایک پائیدار، محبت بھرا، بابرکت اور خوشحال گھرانہ وجود میں آئے گا۔

 

 

عہد زندگی ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *