اربعین مارچ، ایک الہی بندھن! از رہبر انقلاب

دسیوں ممالک کے لوگ شریک!

اربعین مارچ میں دسیوں ممالک کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور وہ عراقی عوام کے مہمان بنتے ہیں۔ ہمیں مسلمان بھائیوں کے درمیان پہلے سے مضبوط رشتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، عراقیوں اور غیر عراقیوں کے درمیان اور شیعہ و سنی کے درمیان۔

 

یہ بندھن نعمتوں کا ذریعہ!

یہ بندھن نعمتوں کا ذریعہ ہیں۔ یہ رحمت الہی کی نشانی ہیں۔ دشمن انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ ناکام رہا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے وہ ناکام رہے گا۔

 

ہمارے جسم و روح جڑے ہوئے ہیں!

ہمارے جسم، ہمارے دل اور ہماری روحیں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جس چیز نے یہ تعلق پیدا کیا ہے وہ اللہ پر ایمان اور اہل بیتؑ اور حسین ابن علیؑ سے محبت ہے۔ اور اللہ کے فضل سے اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *