اربعینِ حسینیؑ، فکرِ حسینیؑ کا روشن آئینہ از رہبر انقلاب

فکرِ حسینیؑ اور آج کی دنیا!

فکرِحسین ابن علیؑ حق کے دفاع اور ظلم، زیادتی، انحراف اور استکبار کے خلاف مزاحمت کی فکر ہے۔ یہ امام حسینؑ کا مکتب ہے۔ آج دنیا کو اس فکر کی ضرورت ہے۔

اربعین حسینیؑ اور دنیا کی نجات!

آج دنیا کفر، تکبر اور فساد کی تصویر پیش کررہی ہے۔ دنیا ظلم کی حکمرانی کی گواہ ہے۔ امام حسینؑ کے پیغام میں دنیا کی نجات ہے۔ اربعین کی عظیم تحریک اس پیغام کو پوری دنیا تک پہنچاتی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے اس تحریک کو روز بروز مضبوط ہونا چاہیے۔

خونِ حسین ابن علیؑ کی تازگی!

اربعین عالمی ہوچکا ہے اور یہ مستقبل میں اور مزید عالمی ہوگا۔ یہ حسین ابن علیؑ کا خون ہے جو 1400 سال گزرنے کے بعد ابل رہا ہے۔ یہ خون روزانہ کی بنیاد پر تازہ اور جاندار ہوتا جائے گا۔

حسینؑ سب کا!

ہم شیعوں کو امام حسینؑ کے پیروکار ہونے پر فخر ہے لیکن امام حسینؑ صرف ہمارے نہیں ہیں۔ اسلامی فرقے شیعہ اور سنی سب امام حسینؑ کے پرچم تلے کھڑے ہیں۔ حتی جو مسلمان نہیں وہ بھی اس تحریک میں شامل رہتے ہیں!

آیت اللہ خامنہ ای ، عہد بندگی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *